۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

حوزہ/مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع نصیر آباد بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع نصیر آباد بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، اجلاس کی صدارت مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے کی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔

مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع نصیر آباد بلوچستان کا اہم اجلاس

اجلاس میں ضلع نصیر آباد بلوچستان کے علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں کثرت رائے سے مولانا غالب حسین ڈومکی کو مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع نصیر آباد کا صدر منتخب کیا گیا، جبکہ مولانا سید سراج شاہ کاظمی کو ضلعی نائب صدر، مولانا سید سجاد حسین شاہ کو ضلعی جنرل سیکریٹری اور مولانا عبدالجبار چھلگری کو سیکریٹری تبلیغات منتخب کیا گیا۔

مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع نصیر آباد بلوچستان کا اہم اجلاس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .